بھگت سنگھ ریڈر : جیل سے لکھے گئے لکھا گیا تیسرا سیاسی خط  – سکھدیو کے نام

ہم مرنے کے لیے تیار تھے۔ کیا تمہارا مطلب یہ ہے کہ ہم خودکشی کا ارادہ رکھتے تھے؟ ہرگز نہیں۔ کسی اعلیٰ مقصد کے لیے جدوجہد کرنا اور جان قربان کر دینا کبھی خودکشی نہیں کہلا سکتا۔ ہمیں اپنے ساتھی جتیندر ناتھ داس کی موت پر رشک ہے۔ کیا تم اسے خودکشی کہو گے؟