سانولی سلونی گبریئیلا
جس میں سے لونگ و دار چینی کی لپٹیں آتی تھیں
تنقید و تبصرہ : محمد عامر حسینی

گبریئیلا، لونگ اور دارچینی: ایک اندرونی قصبے کی تواریخ
برازیلی ادیب ژورژی آمادو
(Jorge Amado)
کے شاہکار ناول
Gabriela, Cravo e Canela (1958)
اور اس کے 1962 کے پہلے مجاز امریکی انگریزی ترجمے
Gabriela, Clove and Cinnamon
(مترجمین: جیمز ایل ٹیلر اور ولیم ایل گروسمین) کے باقاعدہ تقابلی مطالعے سے مابعد نوآبادیاتی اور اشاعتی تاریخ کے کئی بنیادی سوالات کے مصدقہ جوابات سامنے آتے ہیں۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ترقی پسند ساتھی خالد محمود نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ برازیلی ادیب ژورژی آمادو کے مذکورہ بالا ناول کے پرتگیزی متن کا جو پہلا انگریزی ترجمہ 1962ء میں سامنے آیا اس میں متن کے سیاسی، طبقاتی ، جنسی ، نسلی اور تاریخی ابعاد کو سنسر اور نرم کیا گیا
اس الزام کی تحقیق کرنے کے لیے ناول کی کتابیاتی تاریخ / ببلوگرافیکل ہسٹری کا جائزہ لینا ہوگا۔
انیس سو اٹھاون میں ساؤ پاؤلو کے اشاعتی ادارے
Livraria Martins Editora
سے پرتگیزی ایڈیشن (اصل متن ) شائع ہوا اور اب تک یہی اولین اور بنیادی مرجع ہے۔ اس کے بعد میں جو ایڈیشن شائع ہوئے ان میں مصنف نے کوئی ساختی تبدیلی نہیں کی ، پھر املاء کی اصلاحات کی گئيں ۔
انیس سو باسٹھ میں نیویارک کے مغروف اشاعتی ادارے
Alfred A. Knopf
نے اس کا انگریزی ترجمہ شائع کیا ۔ اس ترجمے کے لیے جیمز ایل ٹیلر اور براذیلی ادب و موسیقی کے شیدائی ولیم ایل گروسمین کی خدمات لی گئیں ۔
بعد ازاں برطانیہ میں
Nicolson & Weidenfeld
نے اسے شایع کیا ۔
دستاویزی شواہد اور ناشر کے خط و کتابت کے ریکارڈز اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ
Knopf
کا واضح کاروباری ارادہ اس کتاب کو امریکی مارکیٹ کا
“Bestseller”
بنانا اور
“Book-of-the-Month Club”
کی مقبولیت تک پہنچانا تھا۔ تاہم، آرکائیوز میں کسی خفیہ ریاستی یا نظریاتی سنسرشپ کی تحریری ہدایات کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔
جہاں تک ژورژی آمادو کے فکری پس منظر کا تعلق ہے، آمادو 1930 اور 1940 کی دہائیوں میں برازیلین کمیونسٹ پارٹی کے سرگرم رکن اور وفاقی نائب رہ چکے تھے، اور ان کے ابتدائی ناول خالص سوشلسٹ ریئلزم کے سخت گیر اصولوں پر قائم تھے۔ لیکن 1956 میں سوویت یونین کے خروشیف دور کے انکشافات اور ہنگری کے بحران کے بعد آمادو کا سیاسی رومانس ٹوٹ چکا تھا۔
سن 1958 میں جب
Gabriela
منظرِ عام پر آیا، تو یہ ان کے “دوسرے فکری دور” کا اعلان تھا، جہاں پارٹی پمفلٹ بازی کی جگہ کارنیوالی شعور، انسانی کمزوریوں کے طنز، اور جنسی و حسیاتی آزادی نے لے لی تھی۔
یہ ناول دراصل پرانے جاگیردارانہ جبر اور نئی شہری بورژوازی و برازیلی سرمایہ داری کے درمیان تاریخی منتقلی کا نوحہ اور جشن ہے۔
اس پس منظر میں ناول کا کلیدی سیاسی تصور
“Coronelismo”
(کرنیل داری) ہے۔
یہ محض روایتی یورپی جاگیرداری
(Feudalism)
نہیں تھی، بلکہ برازیل کی اولڈ ریپبلک (1889–1930) کے دور کا ایک پیچیدہ نیم عسکری اور سیاسی نظام تھا، جس میں کاکاؤ کے بڑے کاشتکار اپنے نجی مسلح جگونسو
(Jagunços)
گینگ رکھتے تھے اور انتخابی دھاندلیوں کے ذریعے ووٹوں کے منضبط بلاکس کے بل بوتے پر ریاستی اشرافیہ سے مراعات کا سودا کرتے تھے۔
انگریزی ایڈیشن میں عام علمی اور ترجمہ کی غلطی یہ ہے کہ پرتگیزی لفظ کورونیلیسمو
Coronelismo
کا ترجمہ یورپی اصطلاح “فیوڈل ازم “
Feudalism
کردیا گیا ہے۔ جبکہ کورونیلیسمو انیسویں صدی کے اواخر اور برازیل کی پرانی جمہوریہ ہیپوبلیکا ویلہا
República Velha
کا ایک مخصوص سیاسی و سماجی نظام تھا۔ 1831ء میں برازیل میں “گارڈا ناسیونال” (نیشنل گارڈ) بنی تھی جس میں بڑے زمینداروں کو “کرنل” – کورونیل کے اعزازی فوجی القاب بیچے یا دیے گئے۔ بعد میں اگرچہ نیشنل گارڈ کی فوجی اہمیت ختم ہو گئی، مگر یہ اصطلاح ان بڑے کاکاؤ یا کافی کے زمینداروں کے لیے مستقل ہو گئی جو اپنے علاقوں میں نجی مسلح غنڈے ژاگونسوس
Jagunços
رکھتے تھے، ووٹوں کے منضبط بلاک کورال ایلیتورال
Curral eleitora
کے مالک تھے، اور ریاستی اشرافیہ سے مراعات اور تحفظ کے عوض انتخابی دھاندلیوں میں ووٹ فراہم کرتے تھے۔ یہ محض قرونِ وسطیٰ کی جاگیرداری نہیں تھی، بلکہ بیسویں صدی کی جدید سرمایہ دارانہ برآمدی معیشت (کاکاؤ ایکسپورٹ) اور آئینی جمہوری ریاست کے اندر متوازی مسلح سرداری اقتدار کی باہمی مفاہمت تھی۔ اسی لیے انگریزی ترجمے میں جہاں کہیں “فیوڈل” کا لفظ بلا وضاحت لایا گیا، وہاں اس نظام کی تاریخی ساخت دھندلا گئی۔ لسانی اور ثقافتی تجزیے کی رو سے دیکھا جائے تو برازیلی متن میں کھانوں کے نام محض خوراک نہیں بلکہ افریقی-باہیائی شناخت
Afro-Bahian Heritage
کا قلعہ ہیں، جیسے اکاراجے ، واتاپا، ابارا، کارورو
Acarajé, Vatapá, Abará and Caruru
ٹیلر اور گروسمین نے ان کو “Bean-paste balls”
یا
“Shrimp paste”
میں بدل دیا۔ یہ دانستہ سیاسی سنسرشپ نہیں تھی بلکہ 1960ء کی دہائی کی عام ترجماتی حکمت عملی
(Domestication/Explicitation)
تھی، لیکن اس کا ثقافتی اثر تخفیفی تھا، جس سے باہیا کا مخصوص افریقی رنگ مٹ گیا۔
اسی طرح سرتاؤ
Sertão
کے قحط زدہ تارکین وطن
Retirantes
ہیچی رانچیس
اور کاکاؤ کے مزدوروں کی زبان میں لوک محاورے، املا کی شکستگی اور افریقی نژاد اصطلاحات تھیں، مثلاً کابرا, اوشینچی ژاگونسو ,دیس پارافو زدوں کے انگریزی ترجمے نے
ان تمام کرداروں کو ایک ہموار، معیاری اور گرامر کے اعتبار سے درست اینگلو نثری اسلوب عطا کیا، جس سے طبقاتی خلیج کی لسانی عکاسی ختم ہو گئی۔
انگریزی ترجمے نے ان تمام کرداروں کو ایک ہموار، معیاری اور گرامر کے اعتبار سے درست اینگلو نثری اسلوب عطا کیا، جس سے طبقاتی خلیج کی لسانی عکاسی ختم ہو گئی۔
عنوان کے لسانی و حسیاتی مطالعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اصل پرتگیزی عنوان
Gabriela, Cravo e Canela
گابریئیلا، کراوو ای کانیلا
کا انگریزی ترجمہ
Gabriela, Clove and Cinnamon
کیا گیا۔
لغوی اعتبار سے [کراوو] لونگ ، کانیلا —-دار چینی ہے ۔ لیکن براذیلی ثقافت میں کراوو محض ایک مصالحہ نہیں ہے بلکہ ایک پھول بھی ہے اور کوندو میلے کی رسوم کے ساتھ ساتھ اسے افریقی باہیائی حسن کو بیان کرنے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔
آمادو کے ہاں یہ گابریئیلا کے نسلی رنگ (دارچینی جیسی گندمی/سانولی جِلد) اور اس کے جسم سے پھوٹنے والی خوشبو (لونگ کی تیز، خوابیدہ مہک) کا حسی امتزاج ہے۔ انگریزی میں اس کا لغوی ترجمہ تو درست رہا مگر اس کی علامتی کثافت انگریزی قاری کے لیے صرف ایک پکوان یا باورچی خانے کے مسالوں تک محدود ہو گئی۔
دوسری جانب سرورق، بلرب اور ایڈورٹائزنگ
(Marketing Reframing)
کے تقابلی جائزے میں برازیلی ایڈیشنز کے اندر کلوس گراسیانو
اور بعد میں الدیمیر مارچینز
(Aldemir Martins
کے خطوط سادہ، نیم تجریدی اور عوامی تھے، جن میں قصبے کی زندگی، کاکاؤ کے درخت، کیتھولک چرچ اور گابریئیلا کا محنت کش روپ دکھایا گیا تھا۔
اس کا ذیلی عنوان تھا
“Crônica de uma cidade do interior”
کرونیکا جی اوما سیداجی دو اینچیریور
ایک اندرونی قصبے کی تواریخ، جس نے کتاب کو ایک وسیع سماجی کرانیکل بنایا تھا۔
اس کے برعکس 1962ء کے امریکی ایڈیشن
(Knopf)
میں ذیلی عنوان “کرونیکا جی اوما سیداجی دو اینچیریور”سرے سے حذف کر دیا گیا۔ جارج سالٹر کا تیار کردہ ڈسٹ جیکٹ اور بعد کے پیپر بیکس
(Avon, Ballantine)
نے گابریئیلا کو ایک نیم برہنہ، بکھرے بالوں والی، انتہائی پرکشش
“Exotic Tropical Temptress”
کے طور پر پیش کیا۔ نیویارک ٹائمز اور پبلشرز ویکلی میں ناپف کے اشتہارات اور بلرب میں کتاب کو یوں بیچا گیا:
An exciting and enjoyable romp of a book, rich in literary delights, sensuality, and warmth
“ایک ہیجان انگیز اور بے حد دلچسپ کتاب، جو ادبی لذتوں، شہوانی کشش اور اپنائیت سے معمور ہے۔”
اس تقابل سے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہاں متن کے بجائے پیرا ٹیکسٹ کے ذریعے کی جانے والی کایا پلٹ سامنے آتی ہے، جہاں ناشر نے کتاب کو برازیل کی خونی سیاسی، معاشی اور طبقاتی تبدیلی کی دستاویز کے بجائے ایک “پراسرار، شہوانی اور پرلطف لاطینی رومانس” بنا کر بیچا۔
یہ پیٹرن صرف گابریئیلا تک ہی محدود نہیں تھا، بلکہ آمادو کے دیگر تراجم کے تقابلی جائزے میں بھی نمایاں نظر آتا ہے۔ مثلاً تیراس دو سیم فیم
Terras do Sem-Fim
کے انگریزی ترجمے
The Violent Land
(ترجمہ سیموئل پٹنم، 1945ء، Knopf)
کے ابتدائی دور میں پٹنم نے وفاداری برتی لیکن مارکسسٹ اصطلاحات کو نرم کیا۔
دونا فلور ای سیوس دوئیس ماریدوس
Dona Flor e Seus Dois Maridos
کا ترجمہ
Dona Flor and Her Two Husbands
کے عنوان سے ہیریئٹ ڈی اونیس نے 1969ء میں کیا اور یہ بھی ناپف نے شایع کیا ۔
(ترجمہ ہیریئٹ ڈی اونیس، 1969ء، Knopf) کے نام سے ہوا تو اس میں بھی کیندومبلے اور افریقی رسوم کو سنسر کیا گیا اور کتاب کو خالص جنسی مزاح
(Sex Comedy)
کے طور پر مارکیٹ کیا گیا۔
یہ تمام شواہد ثابت کرتے ہیں کہ امریکی مارکیٹ میں سرد جنگ کے دوران لاطینی امریکی ادب کو سیاسی خطرے کے بجائے “سیاحتی، حسیاتی اور جادوئی دنیا”
(Sensual & Exotic escapism)
کے طور پر فریم کرنے کا ایک وسیع اشاعتی چلن موجود تھا۔
جہاں تک “اصل متن” کی جانچ کا تعلق ہے تو ببلیوگرافک اعتبار سے 1958ء کا ایڈیشن ہی اصل ہے اور آمادو کا بنیادی حتمی متن 1958ء کا مارٹنز ایڈیشن ہی تسلیم کیا جاتا ہے، کیونکہ آمادو نے بعد کے ایڈیشنز میں کوئی بڑا سیاسی یا بیانیہ اضافہ یا حذف نہیں کیا تھا سوائے املا کے معمولی ارتقا کے۔
اس کے علاوہ یہ دعویٰ کہ “آج اس کا اصل متن کے مطابق کوئی مصدقہ انگریزی ترجمہ موجود نہیں” جزوی طور پر درست اور تکنیکی طور پر مبالغہ آمیز ہے۔
ٹیلر اور گروسمین کا 1962ء کا ترجمہ ہی آج تک رائج اور دوبارہ شائع ہونے والا واحد معیاری انگریزی ترجمہ ہے، اور اس کا کوئی نیا “مکمل تنقیدی ترجمہ”
(Critical/Unabridged re-translation)
شائع نہیں ہوا۔ اگرچہ 1962ء کا ترجمہ ناول کا تقریباً 90 سے 95 فیصد حصہ انتہائی شاندار انگریزی میں منتقل کرتا ہے، مگر اس میں 5 سے 10 فیصد حذفیات، ڈومیسٹیکیشن اور سیاسی و ثقافتی تخفیف کی موجودگی کی وجہ سے اسے ایک “بے داغ اور مکمل متن کا آئینہ دار ترجمہ” نہیں مانا جا سکتا۔
میں نے اس ناول کے اصل عنوان ، متن کی منتخب عبارات کو مصنوعی ذہانت کے ٹول کے استعمال اور ہسپانوی – انگریزی لغات کی مدد سے اس کے انگریزی عنوان اور منتخب عبارات کے ترجمے سے موازانہ کیا تو مجھے خالد محمود کی بات سے اتفاق کرنا پڑا کہ اصل ناول برازیل کے مخصوص خطے (باہیا)، وہاں کے افریقی نژاد باشندوں، ان کے عقائد، لوک روایات اور مقامی کھانوں سے جڑا ہوا ہے۔ ترجمے کے عمل میں ان باریک ثقافتی حوالوں کو یا تو عام انگریزی اصطلاحات میں بدل دیا گیا یا سرے سے مٹا دیا گیا، جس سے ناول کا مقامی رنگ اور تاریخی گہرائی ختم ہو کر رہ گئی۔
سب سے قابل غور بات یہ ہے کہ ناول میں گبریئیلا اور دیگر کرداروں کا جسمانی وجود، جنسی کشش اور محبت کوئی بازاری چیز نہیں بلکہ ان کی فطری زندگی، آزادی اور سماجی حقیقت کا حصہ ہے۔
مغربی پبلشرز نے اس فطری انسانی احساس کو ایک سنسنی خیز اور بھڑکیلی جنسی فینٹسی (Exotic Eroticism)
بنا کر بیچا، تاکہ وہ مغربی منڈی میں ایک چٹ پٹے مال کے طور پر زیادہ سے زیادہ فروخت ہو سکے۔ یہ متنی سطح
Textual level
پر تو تفصیل میں کوئی کانٹ چھانٹ ثابت نہیں ہوتی کیونکہ قتل، خونریزی، عدالتی بدعنوانی، طبقاتی منافقت اور ننگی لاشوں کے مناظر انگریزی میں موجود ہیں لیکن اصل کاریگری ترجمے کے لسانی عمل کے دوران واقع ہوئی ہے اور اس نے افریقی مقامیت ، تہذیب کے ساتھ ساتھ اس پر نوآبادیاتی دور سے قبل افریقی برازیلی عناصر، کیندومبلے کے دیوتاؤں، مخصوص تاریخی کرنیل داری اصطلاحات اور گابریئیلا کے غلامی کے پس منظر کو یا تو حذف کیا یا عمومی لفظوں میں گھول دیا۔
جنسی سطح پر (Sexual Level)
جنسی اعضا کو چھونے کے دو ایک واضح فقروں میں 1962ء کے اینگلو امریکن سینسرشپ قوانین کے خوف سے نرمی لائی گئی، لیکن مجموعی طور پر کتاب کو “سنسر” کرنے کے بجائے مارکیٹنگ کے ذریعے الٹا زیادہ شہوانی اور اگزوٹک
(Hyper-Sensualized / Exoticized)
بنا کر پیش کیا گیا۔
پیرا ٹیکسٹ اور اشاعتی منڈی کی سطح پر
(Paratextual & Ideological Level)
الفریڈ اے ناپف کی پبلشنگ حکمتِ عملی نے ناول کے ذیلی عنوان (“قصباتی تواریخ”) کو غائب کر کے، سرورق پر اگزوٹک عورت کی تصویر چڑھا کر اور اشتہارات میں کتاب کو ایک شوخ اور حسیاتی رومانس قرار دے کر ناول کے گہرے مارکسسٹ، طبقاتی اور تاریخی شعور کو عملی طور پر غیر سیاسی کیا۔
یعنی ناول کو غیر مارکسی ، غیر سیاسی بنانے اک شعری کوشش نظر آتی ہے ۔
حتمی خلاصہ یہ ہے کہ متن مسخ نہیں ہوا، بلکہ مغربی اشاعتی منڈی کی مشینری نے اس کے سیاسی اور افریقی کھردرے پن کو پالش کر کے اسے سرد جنگ کے امریکی قارئین کے لیے ایک “محفوظ، لذیذ اور دلکش برازیلی تماشے” میں تبدیل کر دیا۔
یہ نہایت باریک اور تسلسل کے ساتھ کی جانے والی
تاہم، اس لسانی وفاداری کے متوازی ایک نہایت باریک اور تسلسل کے ساتھ کی جانے والی تہذیبی تخفیف و ہمواری
Semantic Attenuation
اور
Domestication
واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے ۔ جہاں آمادو کا قلم زمین کے مالکان کو انسانوں اورجانوں کا مالک
donos de homens
کہہ کر ان کے غلام دارانہ اقتدار کو ننگا کرتا ہے، وہاں انگریزی ترجمہ اسے نرم کر کے محض “بڑے باغات کے روایتی مالکان” میں بدل دیتا ہے۔ جہاں مصنف ریلوے اسٹیشن کے پیچھے قحط کے مارے پناہ گزینوں کی منڈی کو برہنہ طنز کے ساتھ “غلاموں کی منڈی” کہتا ہے، وہاں مترجمین اسے “نام نہاد غلاموں کی منڈی”
the so-called slave market
لکھ کر ریاستی و طبقاتی جبر کی شدت کو گھٹا دیتے ہیں۔
اسی طرح “کاشیشے”
(Caxixe)
جیسی زمین ہتھیانے کی تاریخی اصطلاحات، یا مسلح محافظوں
(Cabras)
کے کردار، انگریزی میں عمومی لٹیروں اور گینگسٹرز کی زبان میں ڈھل کر اپنا مخصوص برازیلی سماجی پس منظر کھو دیتے ہیں۔
سب سے سنگین متنی حذف گبریئیلا کے تعارف کے دوران سامنے آتا ہے، جہاں پرتگیزی متن کے مطابق اس کے ننگے پاؤں “ایک آزاد شدہ لونڈی کے آزاد پاؤں”
(pés livres de escrava alforriada)
تھے، مگر انگریزی مترجمین نے اس تاریخی و نسلی جملے کو حذف کر کے صرف اس کے پاؤں کی ظاہری ساخت پر اکتفا کیا، جس کے نتیجے میں گبریئیلا کا تاریخی اور نسلی المیہ دب کر رہ گیا۔
ثقافتی اور لسانی اعتبار سے بھی یہی یکسانیت کارفرما نظر آتی ہے۔ باہیائی کھانوں کے نام جیسے اکاراجے
(Acarajé)،
واتا پا
(Vatapá)
اور کارورو
(Caruru)
جو دراصل افریقی-برازیلی مزاحمت اور شناخت کے قلعے ہیں، انگریزی ترجمے میں غائب ہو کر “جھینگے اور بین پیسٹ کے تلے ہوئے گولے” بن جاتے ہیں۔ سرتاؤ کے پناہ گزینوں کی ٹوٹی پھوٹی، محاوراتی اور افریقی الاصل بولیوں کو انگریزی میں ایک روانی والی، معیاری گرامر عطا کر کے طبقاتی اور لسانی خلیج کو ہموار کر دیا گیا ہے۔
میں خالد محمود کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اکثر تیسری دنیا یا غیر مغربی ممالک کے قارئین لاطینی امریکی یا دیگر زبانوں کا ادب براہِ راست اصل زبان کے بجائے انگریزی ترجمے کے واسطے سے پڑھتے ہیں۔ یہ تقابلی مطالعہ یہ تنبیہ کرتا ہے کہ انگریزی تراجم مکمل طور پر غیر جانبدار یا اصل کے ہو بہو عکاس نہیں ہوتے۔ اگر آمادو کے ناول کی اصل فکری روح، اس کی برہنہ سچائی اور سماجی المیے کو سمجھنا ہو تو اس کے لیے 1958 کے اصل برازیلی پرتگیزی متن کی طرف لوٹنا پڑے گا، کیونکہ دستیاب انگریزی ترجمہ اس کی منصفانہ نمائندگی نہیں کرتا۔
اگر مغرب نے خود اپنی مارکیٹ میں ایک تیسری دنیا کے باغی مصنف کے متن کو “صاف ستھرا” اور بے ضرر بنا کر پیش کیا، تو وہ ان پسماندہ یا حاشیہ بردار ملکوں میں جو سیاسی اور معاشی طور پر مغرب کے زیرِ اثر ہیں کبھی بھی ایسا ادب اصل اور بے باک روپ میں نہیں پہنچنے دے گا جو عوام میں طبقاتی، سیاسی اور فکری شعور بیدار کر سکے۔ آخر میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ مغربی منڈی نے جارج آمادو کے ایک تلخ، طبقاتی اور سیاسی ناول کو محض ایک دلکش اور شہوانی سیاحتی کہانی میں بدل کر اس کی اصل انقلابی روح چھین لی، اور انگریزی کے راستے دنیا کو دکھایا جانے والا چہرہ اصل متن